کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی میں دستی بم دھماکے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی میں دھماکے میں زخمی خاتون دوراج علاج دم توڑ گئی، 6 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ نے ایس ایس پی سٹی تفصیلات طلب کرلیں۔
ایس پی سٹی امجد حیات کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار بارودی مواد پھینک کر فرار ہوا جس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے، دھماکے کے باعث بند دکان کے شٹر پر بال بیرنگ کے نشانات ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی شخص کو بھتے کی دھمکی ملنے کی رپورٹ درج نہیں ہے۔
ایس پی سٹی کا بتانا ہے کہ بی ڈی ایس رپورٹ کے بعد دھماکے کی نوعیت کا تعین ہوسکے گا۔