تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ، گریٹا کیخلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی

نئی دہلی: بھارتی کسانوں کے احتجاج کو عالمی پزیرائی حاصل ہونے پر مودی سرکار تلملا اٹھی ہے، سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کی جانب سے کسانوں کے حق میں کئے گئے ٹوئٹ پر ان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گذشتہ روز بھارتی کسانوں کے حق میں کئے گئے ٹوئٹ پر دہلی پولیس نے گریٹا تھنبرگ کے خلاف ایف آئی آر کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے، جس میں گریٹا پر ملک میں عدم استحکام پھیلانے اور بڑی سازش رچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اس مذموم مقصد کے لئے حادثاتی طور پر پروپیگنڈہ ٹول کٹ استعمال کیا، جس میں مہم کے حوالے سے حکمت عملی تھی کہ دنیا کہاں کہاں انڈین کسانوں ” زرعی اصلاحات ” پر احتجاج کرنا ہیں۔

سوشل میڈیا پر ٹول کٹ کا استعمال صارف کو ایسی دستاویز میں لے جاتا ہے جس میں احتجاج کی حمایت کرنے کے لئے متعدد حکمت عملی شامل ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  عالمی شہرت یافتہ شخصیات بھی بھارتی کسانوں کے ہم آواز

  واضح رہے کہ  گذشتہ روز   امریکی گلوکارہ ریانا نے کسانوں پر تشدد سے متعلق مضمون کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اس بارے میں بات کیوں نہیں کرتے، جیسے ہی ریانا کی ٹویٹ سامنے آئی ، ہندو توا کی بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) کے حامی ان کے خلاف سوشل میڈیا پر سرگرم ہوگئے تھے۔

امریکی پاپ گلوکارہ ریانہ کے بعد سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے بھارتی کسانوں سے اظہار یک جہتی کیا تھا، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بھارتی حکومت کے متنازعہ زراعت کے قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں سے اظہار یکجہتی کرتی ہیں اور احتجاجی کسانوں کے ساتھ ہیں۔

Comments

- Advertisement -