ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

صدر مملکت، وزیر اعظم اور عمران خان کا سلمان اقبال کی صاحبزادی کی وفات پر افسوس کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر مملکت اور وزیر اعظم نے صدر سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال کی صاحب زادی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال کی بڑی صاحب زادی سمیعہ سلمان دبئی میں انتقال کر گئی ہیں، جن کی نماز جنازہ اور تدفین آج دبئی میں ہوگی۔

صدر مملکت اور وزیر اعظم نے سلمان اقبال کی صاحب زادی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے، صدر عارف علوی نے کہا کہ مشکل وقت میں سلمان اقبال اور ان کے خاندان کے ساتھ ہماری دعائیں ہیں۔

- Advertisement -

وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹویٹ کیا کہ اس غم کو بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، اللہ سلمان اقبال اور اہل خانہ کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

صدر سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال کی بڑی صاحبزادی انتقال کر گئیں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے سلمان اقبال اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ واضح رہے کہ اے آر وائی فیملی کی جانب سے سمیعہ سلمان کے ایصال ثواب کے لیے دعاؤں کی گزارش کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں