جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

خبردار! باربی کیو کھانا صحت کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

گوشت کی سیخیں اور باربی کیو نہایت مزیدار ہوتی ہیں تاہم ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ یہ آپ کو کینسر میں مبتلا کرسکتی ہیں۔

حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق سے علم ہوا کہ گوشت کو براہ راست آگ پر پکانے سے اس میں خطرناک عناصر کی آمیزش ہوسکتی ہے جو کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ براہ راست آگ پر پکانے سے گوشت سمیت کسی بھی کھانے میں ہیٹرو سائیکلک ایمونیز اور پولی سائیکلک آرومیٹک ہائیڈرو کاربنز نامی اجزا شامل ہوجاتے ہیں۔

- Advertisement -

ان دو عناصر نے بعض تحقیقات کے مطابق جانوروں میں کینسر کے خلیات کی افزائش میں مدد دی۔

جتنا زیادہ گوشت کو تیز آنچ اور دھوئیں پر پکایا جائے گا اتنا ہی زیادہ اس میں مذکورہ بالا زہریلے عناصر کی مقدار بڑھتی جائے گی۔

مزید پڑھیں: گوشت کھانے سے قبل اس کے خطرناک نقصانات جانیں

اسی طرح ایک اور عنصر جو کھانے کی اشیا کو سنہری رنگ میں تبدیل کرتا ہے، بھی صحت کے لیے سخت نقصان دہ ہے۔

یہ عنصر فرائی کی ہوئی سنہری یا براؤن ڈبل روٹی میں بھی موجود ہوتا ہے۔ تلے ہوئے کھانے کا رنگ جتنا زیادہ گہرا ہوگا، اتنا ہی زیادہ اس میں یہ مادہ موجود ہوگا۔

یہ زہریلا مادہ سگریٹ کے دھوئیں میں بھی پایا جاتا ہے جو سگریٹ کے دھوئیں میں رہنے والے افراد کو متاثر کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کیمیکلز کا تاحال انسانوں پر تجربہ نہیں کیا گیا اور اس بات کے ثبوت نہیں مل سکے کہ آیا یہ عناصر انسان میں بھی کینسر پیدا کرسکتے ہیں، لہٰذا تلی ہوئی یا سینکی ہوئی غذاؤں کا استعمال بالکل ختم کرنا ضروری نہیں۔

البتہ ان غذاؤں کی مقدار اور استعمال کم سے کم کرنا ضروری ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں