پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

کالے ریچھ نے گرمی سے بچنے کیلئے کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا : دنیا بھر میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے باعث شدید گرمی نے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کو بھی پریشان کردیا ہے اور وہ گرمی سے بچنے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات کر ہی لیتے ہیں۔

امریکا کے کئی حصوں میں شدید درجہ حرارت اور شدید نمی دیکھنے میں آرہی ہے، جس کی وجہ سے لوگ دن کی روشنی میں خود کو باہر جانے سے روک رہے ہیں۔

اس حوالے سے امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ایک دلچسپ ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس صارفین بھی خوب لطف اندوز ہوئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرمی سے بچنے کے لیے ایک کالا ریچھ گھر کے عقب میں بنے ہوئے سوئمنگ پول میں ڈبکیاں ماررہا ہے

بربینک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

ایک دن پہلے پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر 25ہزار سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے اور یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اور صارفین اس ویڈیو پر اپنے دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں