تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب میں‌ دلہا گرفتار، ماجرا کیا ہے؟

ریاض : سعودی پولیس نے کرونا وبا کے دوران شادی کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر دلہا عین بارات کے وقت کے وقت گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا پر قابو پانے کےلیے گزشتہ کئی ماہ سے لاک ڈاون کیا ہوا تھا، تاہم کچھ روز قبل حکومت کی جانب سے عوام کی سہولت کےلیے لاک ڈاون میں نرمی کی گئی ہے۔

لاک ڈاون میں نرمی کے بعد حکومت کی جانب سے شہریوں کو شادی بیاہ کی تقریبات کے انعقاد کی اجازت دی گئی ہے تاہم ساتھ میں ایک مقررہ تعداد معین کی گئی ہے جس سے زیادہ مہمانوں کو مدعو کرنے پر دلہا کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سعودی پولیس ایک دلہا کو شادی میں مقررہ تعداد سے زیادہ مہمان بلانے پر عین بارات کے وقت گرفتار کرلیا، واقعہ کچھ یوں رونما ہوا کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب محائل عسیر میں واقع ایک شادی کے باہر بڑی تعداد میں گاڑیاں دیکھ کر ایک شخص نے ویڈیو شیئر کی تھی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی پولیس فوری کارروائی کرتے ہوئے ہال پہنچ گئی اور کورونا وائرس کے انسداد کے لیے جاری حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی کے جرم میں دلہے اور ہال مینجر کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ سعودی محکمہ داخلہ کی ہدایات کے مطابق شادی کی تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 50 افراد کو شرکت کی اجازت ہے۔

Comments

- Advertisement -