منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

دولہا ’بلڈوزر‘ پر بارات لے کر پہنچ گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران مضحکہ خیز واقعات اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتے ہیں۔

بھارت میں اس سے قبل دلہن کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو موٹر سائیکل چلا کر شادی ہال پہنچ گئی تھی جبکہ دولہا اور دلہن کے درمیان لڑائی کی ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے۔

اب ریاست اترپردیش سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دولہا کسی گھوڑے یا گاڑی پر نہیں بلکہ بلڈوزر پر بارات لے کر گھر پہنچ گیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا اور دلہن بلڈوزر کے اگلے حصے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور دولہے میاں کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں ہے۔

ویڈیو میں بلڈوزر پھولوں سے سجا دکھائی دے رہا جبکہ ارد گرد ڈھول بجانے والے بھی موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں