جمعرات, جون 20, 2024
اشتہار

بارات میں پیسے لٹانے اور ہوائی فائرنگ کرنے پر دولہے کیخلاف مقدمہ

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں بارات میں ملکی و غیر ملکی کرنسی لٹانے اور ہوائی فائرنگ کرنے کے جرم میں دولہے و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سیالکوٹ کے نواحی علاقہ ڈلوالی میں شاہانہ شادی کے دوران دولہے کے بھائیوں نے لاکھوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی، موبائل فونز اور زنانہ و مردانہ سوٹوں کی برسات کر دی۔

27 سالہ مدثر علی کی بارات شادی ہال میں پہنچنے پر بڑی تعداد میں لوگ دور دراز علاقوں سے گاڑیاں کروا کر بڑے بڑے بانسوں کے ساتھ باندھے ہوئے جال لیے شادی ہال پہنچے اور خوب نوٹ لوٹے۔

- Advertisement -

دولہے کے بھائیوں کا کہنا تھا کہ بھائی کی شادی کی خوشی کو دوبالا کرنے کیلیے ایک کروڑ روپے سے زائد کی کرنسی اور دیگر اشیاء لٹائیں۔

بعدازاں، بیچ سڑک پر کرنسی لٹانے اور ہوائی فائرنگ کرنے پر تھانہ صدر میں دولہے مدثر، بھائی منور اور باراتی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق سڑک کے درمیان بس کھڑی کر کے کرنسی لٹانے سے ٹریفک جام ہوا، بارات میں موجود شخص نے پستول سے فائرنگ کی، دولہا اور بھائی ایسے جرائم سے منع نہ کر کے شریک جرم ٹھہرے۔

تھانہ صدر پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں