منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

دلہے کا عین وقت پر شادی سے انکار، اہلخانہ تھانے پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں دلہے نے دلہن کے امتحان میں کم نمبر دیکھ کر شادی سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش میں دلہے نے 12ویں جماعت میں دلہن کے کم نمبر دیکھ کر شادی سے انکار کردیا۔

دلہن کے والد نے دعویٰ کیا ہے کہ دلہے کی جانب سے کم نمبرز پر شادی سے انکار نہیں کیا بلکہ شادی سے انکار کی وجہ مزید جہیز دینے سے منع کرنا ہے۔

دلہن کے اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ ہم دلہے کے جہیز کے مطالبات پورے نہیں کرسکے جس کی وجہ سے دلہے کی جانب سے انکار کیا گیا ہے۔

دلہن کے والد نے پولیس میں درج شکایات میں کہا کہ بیٹی سونی کی شادی رامشنکر کے بیٹے سونو کے ساتھ طے ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ چار دسمبر کو گودھ بھرائی کی تقریب منقد ہوئی جس میں 60 ہزار روپے خرچ کیے اور دلہے کو 15 ہزار روپے مالیت کی سونے کی انگوٹھی بطور تحفہ دی گئی۔

دلہن کے والد کا بتانا ہے کہ کچھ دن قبل دلہے کے گھر والوں نے جہیز کا مطالبہ کیا جس پر کہا کہ وہ مزید جہیز نہیں دے سکتے تو دلہے نے کم نمبرز کا بہانہ بنا کر شادی سے انکار کیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس دونوں خاندانوں میں مشاورت کے ذریعے تنازع حل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں