ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

دلہن کی انوکھی فرمائش سن کر دولہا خوشی سے جھوم اٹھا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست مدھیہ پریش کے شہر جھندواڑہ میں دلہن نے ایسی انوکھی فرمائش کی جسے دولہے میاں نے خوشی خوشی پوری کر دی۔

انڈین میڈیا کے مطابق راج گرو پیریا کے رہائشی سونو کی منگنی سونم نامی لڑکی سے ہوئی تھی۔ لڑکی نے لڑکے سے فرمائش کی تھی کہ رخصتی کے وقت اس کے پاس جو بھی گاڑی دستیاب ہو وہ اس میں چلنے کیلیے تیار رہے گی۔

چونکہ سونو ٹرک ڈرائیور ہے لہٰذا وہ بارات میں 16 پہیوں والا ٹرک لے آیا جسے دیکھ لڑکی والے حیران رہ گئے، لیکن دلہن یہ منظر دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھی اور رقص بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دولہے نے اسپتال پہنچ کر بیمار دلہن سے شادی کر لی، ویڈیو وائرل

چونکہ شادی زندگی کا ایک خوبصورت اور یادگار لمحہ ہوتا ہے لہٰذا جوڑے کا ماننا ہے کہ اس کو یادگار بنانے کیلیے کچھ انوکھا کرنا چاہیے۔

سونو نے ٹرک کو خوبصورت طریقے سے سجایا تھا اور اسے خود چلا کر 100 کلو میٹر کا سفر طے کر کے دلہن کے گھر پہنچا۔

واپسی میں دلہن سونو کے ساتھ ٹرک میں سوار ہوئی اور زندگی کے یادگار سفر سے خوب لطف اندوز ہو کر سسرال پہنچی جہاں اس کا استقبال کیا گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسے شادی میں انوکھی رخصتی موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ دولہا چاہتا تو مہنگی کار سجا کر لا سکتا تھا لیکن اس نے ٹرک لا کر بہترین مثال قائم کی، انسان کو اندر اور باہر سے ایک جیسا ہونا چاہیے۔

چند روز قبل بھارت میں ایک حیرت انگیز شادی ہوئی تھی جہاں دولہے کے بجائے دلہن اپنی بارات لے کر لڑکے کے گھر پہنچی تھی۔

شیو کماری نامی لڑکی اجے کمار گوتم نامی لڑکے سے پیار کرتی تھی۔ تاہم لڑکی والوں نے ان کی شادی کی مخالفت کرتے ہوئے اس کی شادی کسی اور لڑکے سے کر دی۔

لڑکی وہاں تین ماہ بھی نباہ نہ کر پائی اور شوہر سے علیحدگی اختیار کر کے واپس میکے آ گئی۔ شیو کماری کے گھر والوں نے بیٹی کے اصرار پر بالآخر اجے سے اس کی شادی پر رضامندی ظاہر کر دی لیکن یہاں اجے کے گھر والے آڑے آ گئے اور بارات لانے سے انکار کر دیا۔

تاہم لڑکے والوں کی جان پھر بھی نہ بچی کیونکہ شیو کماری اپنے گھر والوں اور رشتہ داروںکے ساتھ بارات لے کر اجے کے گاؤں جا پہنچی، جہاں پھر ان کی شادی کی رسومات ادا کی گئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں