تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

جہیز میں گاڑی اور پیسے نہ ملنے پر دولہا بارات واپس لے گیا

بھارت میں ایک دولہا جہیز میں دلہن والوں کی طرف سے مہنگی گاڑی اور پیسے نہ ملنے پر بارات واپس لے کر چلا گیا۔

یہ عجیب و غریب واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع پلول میں پیش آیا جہاں دلہن والے باراتیوں کا انتظار کر رہے اور چاروں جانب خوشی کا سما تھا۔ دولہا کے پہنچنے کے بعد ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی ہوئی۔ جب دولہا کو علم ہوا کہ دلہن والوں نے جہیز میں مہنگی گاڑی اور تین لاکھ روپے نہیں دیے تو اس نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

دولہا نے دلہن والوں سے بحث اور مار پیٹ شروع کر دی۔ دولہا کو سبہی سمجھتے رہے لیکن اس نے کسی کی ایک نہ سنی۔ دلہن کے والدین کی جانب سے ہاتھ جوڑنے کے باوجود دولہا بغیر دلہن لیے بارات واپس لے کر روانہ ہو گیا۔

دلہن کے والدین نے دولہا کے خلاف تھانہ کیمپ میں شکایت درج کرا دی۔ دولہا کے خلاف جہیز کے لیے ہراساں کرنے اور مار پیٹ کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دلہن کے والد نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی کی شادی امیت ولد دھرم پال سے طے کیا تھی، سوہنا سے بارات 12 فروری کو ان کی رہائش گاہ پہنچی، انہوں نے باراتیوں کے اعزاز میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، اس موقع پر دولہے کے والد اور بھائیوں نے جہیز میں ایک آلٹو کار اور ڈھائی لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جسے پورا نہ کرنے پر ان لوگوں نے مارا پیٹا اور شادی سے انکار کرتے ہوئے بارات واپس لے گئے۔

تھانہ کیمپ کے انچارج سریندر سنگھ کا کہنا ہے کہ کہ فی الحال شکایت کی بنیاد پر معاملہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی گہرائی سے جانچ کی جا رہی ہے، تحقیقات میں جو بھی حقائق پولیس کے ہاتھ لگیں گے اسی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -