ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

شادی کی تقریب میں دولہے کیساتھ افسوسناک حادثہ، کہرام مچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست راجستھان میں شادی کی تقریب کے دوران اُس وقت کہرام مچ گیا جب دولہا ایک افسوسناک حادثے میں جان کھو بیٹھا۔

30 سالہ سورج سکسینہ راجستھان کے علاقے کوٹہ کا رہائشی تھا جس کی ہلدی کی تقریب مینل ریذیڈنسی ریزورٹ پر جاری تھی جہاں خود دولہا دلہن، اہل خانہ، رشتے دار اور دوست احباب موجود تھے۔

اچانک سورج سکسینہ ایئر کولر سے جڑی تار سے کرنٹ لگنے کے بعد زمین پر گر گیا۔ نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا لیکن گھر والوں نے اسے فوری اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

- Advertisement -

واقعے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے ایم بی ایس اسپتال کے مردہ خانہ میں بھیج دیا گیا۔ افسوسناک حادثے کے باعث شادی کی تقریب منسوخ کر دی گئی۔

اس سے قبل بھارت کے شہر حیدر آباد میں خوبصورت مسکراہٹ کیلیے سرجری کروانے والا دولہا ہلاک ہوگیا تھا۔ لکشمی نارائن کو ڈینٹل کلینک میں دانتوں کی گھسائی، دانت سفید کرنے اور ان کے درمیان خلا کو بھرنے کے عمل سے گزرنا تھا۔

نارائن کے والد ونجام رامولو نے بیٹے کے فون پر کال کی جس پر کلینک کے عملے نے بتایا تھا کہ ان کا بیٹا سرجری کے دوران بیہوش ہوگیا ہے۔

اس کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا تھا۔ دولہے کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ بیٹے کو ضرورت سے زیادہ اینستھیزیا دیا گیا جس کی وجہ سے ان کی موت ہوئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ کلینک کے سی سی ٹی وی سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں