بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بارات لانے والا دولہا اچانک موت کے منہ میں چلا گیا۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واقعہ جمعہ کی رات جاٹ ہاسٹل میں پیش آیا جہاں گھوڑے پر سوار دولہا بارات کے ہمراہ شادی کے مقام پر پہنچا تھا۔
تقریب کی ڈرون فوٹیج سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہے جس میں پردیپ جاٹ نامی نوجوان کو دولہے کے رویتی لباس میں گھوڑے پر سوار دیکھا جا سکتا ہے۔
دولہا اُس وقت بے ہوشی کی حالت میں چلا گیا جب باراتی گھوڑے کے اردگرد موجود تھے، باراتیوں نے فوراً سے پردیپ جاٹ کو سنبھالنے کی کوشش کی اور اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جھگڑے نے دولہا دلہن کو شادی کرنے کیلیے تھانے پہنچا دیا
کانگریس کے طلبہ ونگ نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) کے سابق ضلعی صدر پردیپ جاٹ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔
ایسی طرح کا ایک واقعہ ضلع ودیشا مین چھ روز قبل پیش آیا تھا جہاں اندور سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ پرنیتا جین اپنی کزن کی شادی کی تقریب میں اسٹیج پر رقص کر رہی تھیں اور دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوگئی۔