ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

شادی کے بعد دولہا فرار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں محبت کی شادی چند ماہ بعد ہی دھوکے میں تبدیل ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں شادی شدہ خاتون نے تھانے میں انوکھی رپورٹ درج کرائی کہ اس کا شوہر فرار ہوگیا ہے، خاتون نے پولیس کو دئیے بیان میں بتایا کہ میرا تعلق مغربی بنگال کے علاقے پناہ گڑھ سے ہے، میری اور گلزار انصاری کی موبائل فون پر بات چیت ہوئی، جو بعد ازاں محبت میں تبدیل ہوگئی ۔خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ہم نے ایک دوسرے سے ملنے کی خواہش کی تو گلزار انصاری مجھ سے ملنے پناہ گڑھ پہنچا، بعد ازاں گھر والوں نے ہم دونوں کی رضامندی سے مقامی کورٹ میں ہماری شادی کرادی، اسی دوران کرونا وبا کے باعث پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگیا، اپنے میکے جانے کے بجائے ہم نے پناہ گڑھ میں ہی کرایہ کا گھر حاصل کیا اور ہنسی خوشی رہنے لگے اسی دوران تین ماہ گزر گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارتی شہری نے شادی سے انکار پر خاتون کی ناک کاٹ دی

مقامی میڈیا کے مطابق خاتون نے پولیس کو دئیے گئے بیا ن میں بتایا کہ ایک روز گلزار خاموشی سے گھر سے نکلا اور فرار ہوگیا، دس روز تک واپس نے آیا تو میں نے اس کے گھر والوں سے رابطہ کیا، اور ساری صورت حال بتائی ، جس پر لڑکے کے اہل خانہ نے بھی گلزار انصاری کی تلاش شروع کی اور اس کی گمشدگی کی اطلاع مقامی تھانے کو بھی دے دی ہے ، تاہم ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں