جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

دلہا نے غصے میں آکر اسٹیج پر ہی دلہن کو تھپڑ جڑدیا! ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شادی بیاہ کی تقریبات میں اکثر بدمزگی ہوجاتی ہے مگر ازبکستان ایک انوکھا واقعہ رونما ہوا کہ اسٹیج پر کھڑے دولہا نے دلہن کو تھپڑ جڑدیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اذبک دُلہن کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے اپنے شوہر کے ساتھ روایتی رسم میں اسے ہرا دیا، دلہے سے یہ بات برداشت نہ ہوسکی وہ اسے اپنی بے عزتی سمجھا اور وہیں دلہن کو تھپڑ رسید کردیا۔

شادی کی روایتی رسم کے تحت جوڑے کو اسٹیج پر کوئی چیز توڑ نے کے لیے دی گئی تھی اور دنوں اپنی کوشش میں مگر تھے۔

- Advertisement -

اصول کے مطابق دلہا یا دلہن میں سے جو یہ کام پہلے کرتا ہے وہ فاتح ٹھہرتا اور اسے انعام دیا جاتا ہے، ہوا یوں کہ دُلہن یہ مقابلہ جیت گئی اور ساتھ کھڑا دولہا اپنی شکست برداشت نہ کرپایا، اس نے سب کے سامنے اس کے سر پر زوردار تھپڑ رسید کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تھپڑ کھانے کے بعد دلہن لڑکھڑا گئی اور اس نے اپنا عروسی لباس فرش سے اوپر کیا اور اپنے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے وہ شرمندہ سی دکھائی دی۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا کی طرف سے ایسے رد عمل پر دلہن کو شدید صدما پہنچا، اس واقعے کے بعد دو دوسری خواتین نے اسے اسٹیج پر آکر سنبھالا۔

حیرت انگیز طور پر اپنے اس شرمناک فعل پر دلہے کو کوئی ندامت نہیں ہوئی اور وہ اسٹیج پرایسے کھڑا رہا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو اور خاموشی سے سامنے دیکھتا رہا۔

خیال رہے کہ انٹرنیٹ صارفین کے مطابق یہ واقعہ دو سال پرانا ہے جو کہ ازبکستان میں پیش آیا تاہم یہ وہاں پیش آنے والا پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل ایک دولہے کی جانب سے اپنی دلہن پر حملہ کرتے ہوئے ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے۔

2019 میں بھی اسی طرح کے ایک واقعے کا کلپ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا تھا، جب دولہے نے ڈرامہ کرنے کے بعد غصے میں اپنی بیوی کو پیٹا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں