اشتہار

دلہن والوں نے دلہا اور باراتیوں کو یرغمال بنا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں دلہن والوں نے دلہا کو باراتیوں سمیت یرغمال بنا لیا جس کی وجہ جان کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

بھیسانی اسلامپور گاؤں کے نوجوان کی شادی کلہاری کی رہنے والی لڑکی سے طے ہوئی تھی۔ دلہا بارات کے ساتھ دلہن کے گھر پہنچا اور عین وقت پر جہیز میں ٹریکٹر دینے کا مطالبہ کر دیا۔

دلہا کے مطالبے پر لڑکی والے طیش میں آگئے اور نہ صرف باراتیوں کو یرغمال بنایا بلکہ شادی بھی منسوخ کر دی۔

- Advertisement -

دلہن کے اہل خانہ نے بتایا کہ دلہا والوں نے ٹریکٹر کا مطالبہ کیا، ہم نے باراتیوں کو یرغمال نہیں بنایا بلکہ دلہے کو اُس وقت تک بٹھائے رکھا کہ جب تک گاؤں والے شادی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کر لیتے۔

شادی منسوخ ہونے کے بعد دلہن والوں نے مطالبہ کیا کہ تقریب کی تیاری میں ہونے والے اخراجات دیے جائیں تاہم گاؤں والے جو بھی فیصلہ کریں ہم تیار ہیں۔

ادھر دلہا نے اعتراف کیا کہ اس نے جہیز میں ٹریکٹر کا مطالبہ کیا جس پر مجھ سمیت باراتیوں یو یرغمال بنایا گیا، میں اب بھی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں