بھارت میں شادی کے موقع پر مضحکہ خیز واقعات کی ویڈیو اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی شہر لکھنؤ میں پیش آیا جہاں دلہا اور اس کے رشتے داروں نے پیٹرول پمپ پر موجود ملازمین پر لاٹھیاں برسادیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران دلہے کا رشتہ دار قریبی دکان سے پان لینے گیا جہاں برابر میں پیٹرول پمپ بھی تھا۔
پان خریدنے کے دوران معمولی سی بات پر اس کی پیٹرول پمپ ملازمین سے جھڑپ ہوئی جو ایک بڑی لڑائی میں تبدیل ہو گئی۔
ولیمے کی تقریب چھوڑ کر دلہا سمیت 15 دیگر لوگ پیٹرول پمپ پر ڈنڈے لے کر پہنچ گئے اور پمپ ملازمین کو خوب مارا پیٹا اور ان کی درگت بنادی۔
लखनऊ ग्रामीण के निगोहां में बारातियों ने
पेट्रोल पंप पर तोड़फोड़, कर्मचारियों से मारपीट की ।
सीसीटीवी फुटेज में दूल्हे राजा भी मारपीट करते हुए दिख रहे हैं ….
अब तो जेल में जाना पड़ेगा @Uppolice @Igrangelucknow @adgzonelucknow pic.twitter.com/VLUtYvNdA5— rishabh mani (@rishabhmanitrip) July 5, 2022
میڈیا رپورٹس کے مطابق اصل معاملے کا تاحال علم نہیں ہو سکا لیکن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے غصے کا اظہار کیا اور قصور واروں کو فوری سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔