تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت میں‌ دلہا دلہن کو دوستوں‌ نے 5 لیٹر پیٹرول تحفے میں‌ دے دیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں دلہا کے دوستوں نے انہیں شادی کے تحفے میں 5 لیٹر پیٹرول کا کین دے دیا۔

شادی کے موقع پر دلہا دلہن کو دوست احباب کی جانب سے مختلف تحفے تحائف دئیے جاتے ہیں لیکن بھارتی ریاست تامل ناڈو میں دلہا کے دوستوں نے انہیں شادی کے تحفے میں 5 لیٹر پیٹرول کا کین دے کر سب کو حیران کردیا۔

دلہا کی جانب سے جب دوستوں کو اسٹیج پر تصاویر بنوانے کے لیے بلوایا گیا تو ان کے دوستوں نے اپنے تحفے (پیٹرول کین) کے ساتھ تصویر بنوائی، اس انوکھے تحفے پر دلہا دلہن بھی مسکراتے ہوئے نظر آئے، دلہا دلہن کو مسکراتا دیکھ کر شادی میں شریک لوگ بھی دلہا کے دوستوں کی اس حرکت پر بے ساختہ ہنس دئیے۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں دیگر ریاستوں کے مقابلے میں پیٹرول کی قیمتیں زیادہ ہیں جہاں 85.15 لیٹر پیٹرول فروخت ہورہا ہے۔

دلہے کے دوست کا بھی یہی کہنا ہے کہ پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پیٹرول کو تحفے کے طور پر دینے کا فیصلہ کیا۔

سوشل میڈیا پر پیٹرول گفٹ پر تبصرے سامنے آئے کسی نے کہا کہ دیکھیں تو سہی پیٹرول کا تحفہ ملنے پر دلہا دلہن کتنے خوش نطر آرہے ہیں تو کوئی کہہ رہا ہے کہ شادی کے تحفے میں پیٹرول دینا سب سے مہنگا تحفہ ہے۔

Comments

- Advertisement -