اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

شادی کے اگلے ہی دن دولہے کی پراسرار موت ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاؤں بنجاریا میں شادی کے اگلے ہی دن دولہے کی پراسرار موت سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 22 سالہ انکت کی شادی 30 اپریل کو حسن پور گاؤں کی رہائشی لڑکی سودھا سے ہوئی جبکہ یکم مئی کو دلہن رخصتی کے بعد سسرال پہنچی۔

یکم مئی کی شام 6 بجے دولہا گھر سے باہر گیا اور اچانک لاپتا ہوگیا، اہل خانہ رات بھر انکت کو تلاش کرتے رہے لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں: دولہے نے اسپتال پہنچ کر بیمار دلہن سے شادی کر لی، ویڈیو وائرل

اگلے دن یعنی 2 مئی کو خبر ملی کہ انکت کی لاش گاؤں کے باہر ایک جگہ سے برآمد ہوئی ہے، یہ خبر ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ نئی نویلی دلہن صدمے میں چلی گئی۔

معاملے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور دولہے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال بھیج دیا جس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

دولہے کے چچا نے بتایا کہ یکم مئی کو انکت اپنی دلہن کو گھر لیا اور اگلے دن شام 6 بجے کے قریب لاپتا ہوگیا، ہم سمجھ رہے تھے کہ وہ کھیت میں سویا ہوگا لیکن وہاں بھی وہ موجود نہیں تھا۔

پولیس حکام کے مطابق جس حالت میں دولہے کی لاش ملی ہے یہ خودکشی کا واقعہ لگتا ہے لیکن حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد انکت کی موت کا تعین ہو سکے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں