جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

رخصتی کے دن دولہا فرار، دلہن تھانے پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

مقبوضہ کشمیر میں رخصتی کے دن دولہا فرار ہوگیا جس کے بعد دلہن شکایت درج کروانے تھانے پہنچ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے صدر مقام سری نگر کا فیاض ڈار رخصتی کے دن فرار ہوگیا، دلہن نے پرچہ کٹوا دیا جس کے بعد دولہا اور اس کے والد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دولہا سے سوال کرو تو وہ کبھی روتا ہے تو کبھی کپکپی طاری ہوجاتی ہے۔

- Advertisement -

لڑکی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ نکاح چار سال پہلے ہوا تھا، لڑکا جہیز کی ڈیمانڈ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست بہار میں دلہا کھانا نہ کھولے جانے پر اپنی ہی شادی چھوڑ کر فرار ہوگیا اور باراتی سارا ماجرا دیکھتے ہی رہ گئے تھے۔

یہ پڑھیں: دولہا اچانک شادی چھوڑ کر فرار

دلہا راج کمار بارات لے کر شادی کے مقام پر پہنچا تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔

شادی کی رسومات کے بعد کھانے کا وقت ہونے کے باوجود کھانا نہیں کھولاگیا جس پر دلہے کو غصہ آگیا اور اس نے اپنے والد سے کہہ کر شادی روکنے کا کہا، دلہے کی اس حرکت پر شادی میں افراتفری مچ گئی تھی۔

علاقے کے معززین نے معاملہ رفع دفع کرانے کی کوشش کی اور دلہے کو بلایا جس پر پتا چلا کہ دلہا پہلے ہی اپنی شادی ادھوری چھوڑ کر تقریب سے جاچکا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں