ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

شادی میں پہلی بیوی کی انٹری پر دلہے کی دوڑیں‌ لگ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شادی میں پہلی بیوی کی آمد پر دوسری شادی رچانے والا دلہا فرار ہوگیا۔

بھارت کے شہر حیدرآباد میں شادی کی تقریب میں اس وقت ہنگامہ کھڑا ہوگیا جب دلہے نے اپنی پہلی بیوی کے اچانک پنڈال میں پہنچنے پر پنڈال سے بھاگنے کا فیصلہ کیا۔

دلہے کی شناخت سید نذیرعرف خلیل کے نام سے ہوئی ہے جو دوسری شادی کر رہا تھا۔

- Advertisement -

شادی کے استقبالیہ کے دوران اس نے اپنی پہلی بیوی کو کچھ پولیس اہلکاروں کے ساتھ پنڈال میں داخل ہوتے دیکھا تو وہ گھبرا گیا اور پچھلے دروازے سے پنڈال سے بھاگ گیا۔

اس شخص نے اپنی پہلی بیوی ڈاکٹر ثنا ثمرین کو بتائے بغیر دوسری شادی کر رہا تھا جس سے وہ ناراض تھی۔

ڈاکٹر ثمرین کے بھائی کے مطابق دلہے نے 15 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا جو ہم ادا نہیں کرسکے اس کے بعد اس نے میری بہن سے دوری اختیار کرلی تھی۔

اہلیہ ڈاکٹر ثمرین نے کہا کہ میں نے اپنی ساری کمائی شوہر کو دے دی تھی لیکن پھر بھی اس نے دوسری شادی کا فیصلہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں