بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

شادی سے قبل دولہا اپنے ہی گھر سے فرار

اشتہار

حیرت انگیز

شادی نئی زندگی کی شروعات ہوتی ہیں لیکن ایک دولہا نئی زندگی شروع ہونے سے ایک دن قبل دلہن کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

شادی نئی زندگی کی شروعات ہوتی ہیں جس میں دو مختلف انسان جیون بھر کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا عہد کرتے ہیں لیکن ایک دولہا اپنی شادی والے دن ہی دلہن کو چھوڑ کر ایک دوسری لڑکی کے ساتھ فرار ہوگیا۔

یہ عجیب واقعہ بھارت کی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا جہاں لڑکی والے بارات کی راہ تکتے رہے لیکن بارات کے بجائے یہ روح فرسا خبر سامنے آئی کے دولہا اپنے ہی گھر سے شادی سے ایک دن قبل فرار ہوچکا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چٹیال گاؤں کی ایک لڑکی کی شادی پٹہ منڈل کے علاقے کے رہائشی سے طے ہوئی تھی۔ 9 مارچ کو بارات کی تاریخ طے ہوئی۔ اس دن لڑکی والوں کے دولہا اور باراتیوں کے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کر لی تھیں۔

تاہم لڑکی والے بارات کے منتظر رہے جب کہ ہونے والا دولہا شادی سے ایک دن قبل اپنے دلہن کو چھوڑ کر ایک اور لڑکی کے ساتھ گھر سے فرار ہوگیا۔

یہ خبر ملتے ہی دونوں خاندان سکتے میں آ گئے جب کہ لڑکی کے رشتہ دار اور گاؤں کے لوگ چریال پولیس اسٹیشن جا پہنچے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں