شادی کی خوشی میں دلہا کی جانب سے خوشی میں رقص کیا جاتا ہے لیکن ایک دلہے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو عجیب و غریب انداز میں رقص کررہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کی خوشی میں دلہا نے عجیب و غریب انداز سے رقص کرکے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا اور دلہن شادی کی رسومات کی ادائیگی کے سلسلے میں بیٹھے ہوئے ہیں کہ اچانک دلہا شادی کی رسم کے دوران دلہن کے پاس سے اٹھ کر ڈانس کرنا شروع کردیتا ہے۔
دلہا کے اس غیرمعمولی رقص نے شادی میں شریک مہمانوں سمیت دلہن اور اس کے اہلخانہ کو بھی حیران کردیا۔
مزید پڑھیں: دلہن نے دلہے کو پھول دے مارے، ویڈیو وائرل
بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ وائرل ویڈیو میں موجود دلہا دلہن کا تعلق بھارت کے کس شہر اور ضلع سے ہے۔
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔