جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

دولہا، دلہن کو ٹھیلے پر گھمانے نکل گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

دولہے نے اپنی دلہن کو گھر لانے کے لیے کسی شاندار کار یا لینڈ کروزر کے بجائے ٹھیلے کا انتخاب کیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

شادی کے جوڑے میں ملبوس دولہا اور دلہن کی ویڈیو ان دونوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر زیرگردش ہے جس کافی حیرت انگیز بھی ہے، اس ویڈیو میں دولہے میاں اپنی دلہن صاحبہ کو ایک ٹھیلے پر بٹھا کر ارد گرد سے بے خبر سڑکوں پر گھومتے نظر آرہے ہیں۔

لوگوں کے خیال میں یہ جوڑا ویڈیو کے ذریعے خاص پیغام دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ دولہا اپنی دلہن کو جس حال میں بھی رکھے گا وہ اس سے خوش رہے گی۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا اپنی دلہن کو ٹھیلے پر بٹھا کر اس کے ساتھ سڑکوں پر گھوم رہا ہے، کبھی دولہا اپنے ہاتھوں سے ٹھیلے کو کھینچتا ہے، کبھی وہ زور لگا کر اسے دھکیلتا ہے۔

دلہن ٹھیلے پر آرام سے بیٹھی سفر سے لطف اندوز ہورہی ہے، یہ دلچسپ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد لوگوں کی طرف سے ردعمل بھی خوب آرہا ہے۔

سوشل میڈیا پر انسٹاگرام پر @superfastamdavad.live نام کے اکاؤنٹ سے مذکورہ ویڈیو شیئر کئی گئی ہے، کچھ لوگ اسے نئے دور کی شادیوں کی علامت قرار دے رہے ہیں جب کہ کئی لوگوں کا خیال ہے کہ یہ طرز عمل غلط ہے۔

کئی لوگوں نے طنز کیا کہ اب لوگ شادیاں بھی سڑک پر کریں گے، تاہم آج کل لوگ ریل بنانے کے لیے بھی ایسا ماحول ترتیب دیتے ہیں اس ویڈیو کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں