ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

شادی کی شاپنگ کے بعد فیملی کیساتھ گھر لوٹنے والا دلہا خوفناک حادثے کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں اپنی شادی کی شاپنگ کرنے کے بعد گھر لوٹنے والا دلہا خوفناک ٹریفک حادثے میں فیملی کے 6 افراد سمیت جاں بحق ہوگیا۔

نوجوان کی شناخت 28 سالہ شیخ فیروز کے نام سے ہوئی جس کی عنقریب شادی ہونے والی تھی۔ آج وہ حیدر آباد میں شاپنگ کرنے گیا اور واپسی پر ریاست آندھرا پردیش کے شہر اننت پور میں ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں شیخ فیروز کے علاوہ 58 سالہ علی، 38 سالہ زاہدہ، 40 سالہ ریحانہ اور دو بچے شامل ہیں۔ فیملی کی کار قومی شاہرہ نمبر 44 پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور پھر بڑی گاڑی کی زد میں آگئی۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق جاں بحق شیخ فیروز کی شادی 27 مئی کو طے تھی اور فیملی اسی سلسلے میں حیدر آباد شادی کیلیے گئی تھی لیکن راستے میں حادثہ پیش آگیا۔

حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ گاڑی ڈرائیور کے نیند میں ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں