اشتہار

انٹرنیٹ صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد خطرہ قرار

اشتہار

حیرت انگیز

وزارت داخلہ نے انٹرنیٹ صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو خطرہ قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سائبر کرائم کی تین سال میں درج ہونے والی شکایات، سزاؤں کی تفصیلات وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ ملک میں 194 ملین سیلولر صارفین ہیں، 124 ملین براڈبینڈ، 121 ملین تھری جی اور فورجی صارفین ہیں۔

- Advertisement -

حکام وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد ایک بڑھتا ہوا خطرہ ہے بڑھتی ہوئی ٹیلی ڈینسٹی سے سائبر کرائم کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے۔

وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں سائبر کرائم کی 30 ہزار 209 شکایات موصول ہوئیں جبکہ 2020 میں ایک لاکھ 19 ہزار 11 شکایات کی اطلاع دی گئی۔

اسی طرح 2021 میں سائبر کرائم شکایات بڑھ کر ایک لاکھ 2 ہزار 772 ہوگئیں، رواں سال میں ایک لاکھ 7 ہزار 493 شکایات موصول ہوئیں۔

وزارت داخلہ کا بتانا ہے کہ سائبر کرائم میں گزشتہ تین سالوں میں 124 افراد کو سزا سنائی گئی ہے اور 3060 ایف آئی آر درج کی گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں