ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

جی ایس پی پلس اسٹیٹس، یورپی یونین کے تحفظات دور کرنےکا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے معاملے پر یورپی یونین کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ ‏کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت معاشی صورتحال پر غور کیلئے اجلاس ہوا جس میں ‏جی ایس پی پلس اسٹیٹس اور یورپی یونین کی قرار داد کا معاملہ زیر غور آیا۔

اجلاس میں‌قرار داد میں اٹھائےگئے نکات کےحوالےسے مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ یورپی یونین ‏کے تحفظات دور کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں یورپی ممالک سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جبری گمشدگی اور صحافیوں کےتحفظ کےقوانین پارلیمنٹ میں ‏لانے پر اتفاق کیا گیا اجلاس میں آزادی اظہار کے قوانین بھی جلدپارلیمنٹ میں لانےپر اتفاق ہوا۔

ذرائع کے مطابق اقلیتوں کےحقوق کےتحفظ کویقینی بنانےکیلئےکوششیں جاری رہیں گی، جی ‏ایس پی اسٹیٹس کاتوہین رسالتﷺقوانین سےتعلق نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں