جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

‘پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کا معاملہ ایک چیلنج’

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے اب جی ایس پی پلس میں  توسیع کامعاملہ چیلنج ہے، ہم ٹیم بن کر اس ٹاسک کے حصول کے لئے کام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور دورہ یورپ کے موقع پر برسلز پہنچ گئے ، گورنر پنجاب یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر ڈاکٹر فابیو کی دعوت پر برسلز پہنچے۔

اپنے دورے میں گورنرپنجاب یورپی یونین کے نائب صدر ، مانٹیرنگ کمیشن یورپی یونین اور اراکین سے ملاقاتیں کریں گے، ای یو ارکان سے ملاقاتوں میں جی ایس پی پلس اسٹیٹس نظرثانی کامعاملہ زیر بحث آئے گا۔

- Advertisement -

چوہدری محمد سرور نے برسلز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے اب جی ایس پی پلیس توسیع کامعاملہ چیلنج ہے، ہم ٹیم بن کر اس ٹاسک کے حصول کے لئے کام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپ میں تمام پاکستانی یورپی پارلیمنٹ کےارکان سےرابطہ کریں گے ، یورپی ارکان پارلیمنٹ کو بتایا جائے کہ پاکستان پرامن ملک ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو حقوق حاصل ہیں اور وہ محفوظ ہیں اور پاکستان میں ہیومن رائٹس پر عمل ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں