اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پاکستان کی جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کیلئے کوششیں جاری

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز : پاکستان کی جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کیلئے کوششیں جاری ہے ، گورنر پنجاب چوہدری سرور آج یورپی پارلیمنٹ میں اہم ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے معاملے پر گورنر پنجاب چوہدری سرور آج یورپی پارلیمنٹ میں اہم ملاقات کریں گے۔

گورنر پنجاب کی یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر سے ملاقات ہوگی ، ملاقات میں جی ایس پی پلس، افغان امن عمل، مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر بات کی جائے گی۔

چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان نے خطے میں امن کے لئے مثالی کردار ادا کیا ہے، جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع پاکستان کا حق ہے ، یورپی یونین کی تمام شرائط پر عمل ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

اس سے قبل گورنر پنجاب کی ہوم افیئرز کی کمیٹی کے چیئرمین جون فرنانڈو سے ملاقات ہوئی تھی ، جس میں گورنر پنجاب نے جون فرنانڈو کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا پاکستان میں آئین اورقانون کی آزادی کا خیال رکھا جاتا ہے۔

گورنرنے افغانستان معاملے پرپاکستان کے مثبت کردار پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے غیر ملکی میڈیا کے افغانستان سے انخلا میں پاکستان کے کردار پر بھی گفتگو کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں