تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

گارڈ نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر ’کتے‘ کو بچالیا

جانوروں کو مشکل میں دیکھ کر انہیں بچانے کی ویڈیو اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے صارفین کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔

بھارتی ریاست تلنگانہ میں پولیس کے ساتھ ایک ہوم گارڈ نے سیلابی ندی کے کنارے جھاڑیوں میں پھنسے ایک کتے کو بچالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مذکورہ ویڈیو کو بھارتی آئی پی ایس افسر نے شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ ناگر کرنول ضلع میں پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ کتے کو جھاڑیوں میں پھنسا دیکھ کر ایک ہوم گارڈ مجیب الرحمان نے فوری طور پر کرین کو بلایا اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر کتے کو بچانے کے لیے لہروں میں اتر گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تلنگانہ پولیس کے ساتھ ایک ہوم گارڈ سیلابی ندی کے کنارے جھاڑیوں میں پھنسے کتے کو بچا رہا ہے۔

گارڈ نے ایک ہاتھ سے کرین کو پکڑ رکھا ہے اور دوسرے ہاتھ سے جھاڑیوں میں پھنسے کتے کو بچانے کی کوشش کررہا ہے بعدازاں کتے کو بچانے کے بعد گاؤں میں چھوڑ دیا گیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، صارفین نے جانور کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالنے والے گارڈ کی تعریف کی اور اس کے اقدام کو سراہا۔

Comments

- Advertisement -