ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ویڈیو بنانے پر گارڈ نے ٹک ٹاکر کو گولی ماردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سخی حسن سرینا موبائل مارکیٹ کے قریب سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لیے ویڈیو بنانے والے نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعد احمد نامی نوجوان سرینا موبائل مارکیٹ کے قریب ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو ریکارڈ کررہا تھا، اس دوران وہاں موجود سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے اسے ایسا کرنے سے روکا گیا۔ 24سالہ نوجوان سعد احمد ولد مختیار احمد سیکیورٹی گارڈکی فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ تیموریہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے گارڈ کو گرفتارکرلیا، گرفتار35 سالہ گارڈکی شناخت احمد گل ولد زواتا خان کے نام سے ہوئی۔

- Advertisement -

پولیس نے کہا کہ گارڈ سیکیورٹی کمپنی کا ملازم ہے جس کے پاس موجود ٹرپل ٹو قبضے میں لےلی گئی ہے۔ گارڈ نے ابتدائی طور پر بتایا کہ نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے میری طرف اشارے کررہا تھا۔

ایس ایس پی سینٹرل نے کہا کہ گارڈ نے نوجوان کے ایسا کرنے پر غصے میں آکر فائرنگ کردی، متوفی کی لاش اسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے،

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں