اشتہار

امرود صحت کے لیے کب خطرناک ہوسکتا ہے؟ لازمی پڑھیں

اشتہار

حیرت انگیز

امرود کا موسم تقریباً شروع ہوچکا ہے اس کو کاٹ کر چاٹ مصالحہ چھڑک کر کھانے کا مزہ ہی الگ ہے جو سب ہی پسند کرتے ہیں۔

مگر یہ صرف منہ کا ذائقہ ہی دوبالا نہیں کرتے بلکہ اس میں ان میں ایسے اجزاء بھی موجود ہوتے ہیں جو اس پھل کو صحت کے لیے بہترین بناتے ہیں۔

امرود میں موجود وٹامن سی، لائیکو پین، فائبر، پروٹین اور دیگر اجزاء ایسے اینٹی آکسائیڈنٹس کا کام کرتے ہیں جو جسم میں نقصان دہ اجزاء کی سطح کم کرتے ہیں، جس سے کینسر زدہ خلیات کی نشوونما نہیں ہوتی۔

- Advertisement -

امرود کھانے سے جسم میں نمک یا سوڈیم اور پوٹاشیئم کے توازن میں بہتری آتی ہے جس سے بلڈ پریشر کنٹرول میں آتا ہے، یہ پھل صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول اور دیگر عناصر کی سطح بھی کم کرتا ہے جو کہ امراض قلب کا باعث بنتے ہیں۔

امرود سے کیا نقصان ہوسکتا ہے؟

یہ ایک ایسا پھل ہے جو اپنی غذائیت اور افادیت کے لحاظ سے بہت فائدہ مند ہے، لیکن دوسری جانب اسے کھانے میں کچھ احتیاط برتنے کی اشد ضرورت ہوتی ہے، ورنہ نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس میں مختلف اجزا ہونے کے باوجود بھی یہ پھل سب کیلئے فائدہ مند نہیں ہوتا، لہٰذا امرود کو ضرورت سے زیادہ کھانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

امرود کن لوگوں نقصان پہنچاتا ہے؟

جن لوگوں کو نزلہ کھانسی اور زکام ہوتا ہے انہیں امرود بالکل نہیں کھانا چاہیے، کیونکہ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور یہ مریض کی تکلیف میں یقینی طور پر اضافہ کرسکتا ہے۔ خاص طور پر رات کے اوقات میں اس سے ہر ممکن پرہیز کرنا لازمی ہے۔

جیسا کہ آپ جانتے ہیں امرود فائبر سے بھرپور غذا ہے جو نطام ہاضمہ کیلئے بے حد مفید ہے اور قبض کی شکایت بھی دور کرتا ہے، لیکن آپ کو یہ جان کر ضروور حیرت ہوگی کہ اس ک ےزیادہ استعمال سے معدے پر بہت برا اثر پڑ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ذیابیطس کے مریض بھی اسے کھانے میں اختیاط کریں کیونکہ پہلے سے شوگر موجود ہوتی ہے، یہ جب ہی فائدہ مند ہے جب اسے محدود مقدار میں کھایا جائے، اور مریض اپنا گلوکوز لیول چیک کرتا رہے۔

ایک دن میں کتنے امرود کھانے چاہئیں؟

ماہرین صحت کے مطابق دن میں دو مرتبہ امرود کھا سکتے ہیں، بہتر ہے کہ یہ کام دو کھانوں کے درمیان ہونا چاہیے، ورزش سے پہلے بھی اسے کھانے سے اچھ ےاثرات مرتب ہو﷽

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں