لاہور: لاہورکےعلاقے جوہرٹاؤن میں پولیس کے مبینہ تشدد سے نجی گیسٹ ہاؤس کاملازم جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا چالیس سالہ ملک سعید ضلع چکوال کا رہائشی اورتین بچوں کا باپ تھا۔
گیسٹ ہاؤس کے مالک کا کہنا ہے کہ پولیس نے عمارت کی تیسری منزل سے ویٹرکو نیچے پھینک دیاتھا جس کے سبب اس کی موت ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملازم کے جاں بحق ہونے کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئے گی۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیاہے۔