اسلام آباد : قومی ٹورازم بورڈ نے سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی سے متعلق رہنما اصول جاری کردیئے ، جس میں سیاحتی مقامات پر جانےوالوں کو ماسک پہننالازمی قرار دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹورازم بورڈ کی جانب سے سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی سے متعلق رہنما اصول جاری کردیئے گئے، قومی ٹورازم بورڈکےمرتب کردہ رہنمااصول خیبرپختونخواحکومت کو موصول ہوگئے ہیں۔
دستاویزات میں کہا گیا کہ ہوٹلوں میں سماجی دوری کو یقینی بناناہوگا، ہوٹل و ریسٹورنٹ کا عملہ حفاظتی لباس پہنے گا جبکہ سیاحتی مقامات پر داخلے کے وقت بخارچیک کیا جائے گا اور سیاحتی مقامات پر جانےوالوں کو ماسک پہننالازمی ہوگا۔
رہنما اصول کے مطابق ہینڈ سینٹائزرزکااستعمال ، گاڑیوں کوجراثیم کش اسپرےکیا جائے گا ، مسافروں کی اسکریننگ کی جائے گی جبکہ ڈرائیورزاورکینڈیکٹرزکوبھی ماسک کااستعمال کرناہوگا۔
مزید پڑھیں : پاکستان میں کاروبار کے ساتھ سیاحتی سرگرمیاں بھی جلد بحال ہونے کا امکان
دستاویزات میں کہا گیا ہوٹلوں کے کمروں میں جراثیم کش اسپرےکیےجائیں گے اور جن ہوٹلوں میں سوئمنگ پولزاورجیم یں وہ بند رہیں گے۔
خیال رہے پاکستان میں کاروبار کے ساتھ سیاحتی سرگرمیاں بھی جلد بحال ہونے کا امکان ہے، زلفی بخاری نے ورلڈ ٹورازم فورم کے ورچوئل ٹاؤن ہال سے خطاب کرتے ہوئے مرحلہ وار فضائی حدود کھولے جانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا کے دوران سیاحتی شعبے سے منسلک متاثرہ افراد کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔
معاون خصوصی نے کہا تھا کہ وزیراعظم کےفیصلےدوسرے ترقی پذیرممالک کی نسبت متاثرکن ثابت ہوئے، سیاحتی شعبے کے فروغ کیلئے مرحلہ وار فضائی حدود کھولنے کے اقدامات کریں گے، وزیراعظم کی پاک بھارت بارڈرکو ای یو بارڈر کے طرز پر دیکھنے کی خواہش تھی، عمران خان کی خواہش ہے سیاحت اورکاروباری مقاصد کیلئے بارڈرز کھل سکیں۔