جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

سولر پینلز لگوانے والے ہوشیار ہوجائیں ! نئی پالیسی لاگو

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سولر پینلز لگوانے والے ہوشیار ہوجائیں ! تنصیب کے لیے نئی پالیسی لاگو کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے بھر میں سولر پینلز کی تنصیب کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ سولر سسٹم صرف متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ سے منظور شدہ ماہرین کے ذریعے نصب کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے سکولوں، اسپتالوں اور سرکاری دفاتر سمیت حساس سرکاری عمارتوں پر پہلے سے نصب سولر سسٹم کا فوری جائزہ لینے کا بھی حکم دیا تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جاسکے۔

پی ڈی ایم اے کے سربراہ نے اسکولوں، اسپتالوں اور سرکاری دفاتر سمیت حساس سرکاری عمارتوں پر پہلے سے نصب سولر سسٹم کے فوری جائزے کا بھی حکم دیا تاکہ حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جاسکے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ پی ڈی ایم اے پنجاب نے سولر پینلز کی تنصیب پر قواعد مرتب کرنے کیلئے مراسلہ جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں : سولر پینلز کی تنصیب پر قواعد مرتب کرنے کیلئے مراسلہ جاری

پی ڈی ایم اے کی جانب سے محکمہ توانائی، بلدیاتی اداروں، کمشنرز اور ڈی سیز کو مراسلہ جاری کیا گیا تھا ۔

جس میں کہا گیا تھا کہ سولرپینلز کی تنصیب سے متعلق گائیڈلائنزجاری کی جائیں، گزشتہ دنوں آندھی ، طوفان سے 70 فیصد حادثات کی وجہ سولر پینلز یا ان سے وابستہ تنصیبات ہیں۔

غیرمعیاری طریقے سے نصب پینلز آندھی میں پولز سے گرے اور حادثات کی وجہ بنے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ پینلز کو حفاظتی تدابیرسےنصب کرایاجائے، مستقبل میں سولرپینلزکی تنصیب کومعیاری اورسرٹیفائیڈ بنایا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں