اتوار, اپریل 13, 2025
اشتہار

خاتون نے سب سے بڑا منہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی خاتون نے سب سے بڑا منہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

امریکا کی ریاست الاسکا سے تعلق رکھنے والی خاتون میری پرل زیلمر رابنسن نے سب سے بڑا منہ کھولنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

خاتون نے بتایا کہ وہ تفریح کے لیے منہ میں مالٹا، لائٹ بلب جیسی چیزیں آسانی سے ڈال سکتی ہیں۔

میری کا خواب تھا کہ وہ گنیز ورلڈ ریکارڈز میں نام درج کروائیں اور اس خواب کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے ایک ابر گھر کے قریب تقریب میں حصہ لینے کی کوشش کی جہاں 1976 افراد نے ویلنگٹن کے جوتے پہن کر دوڑ لگا کر عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں حصہ نہ لے سکیں۔

بعدازاں انہوں نے دانتوں کے ڈاکٹر سے کہا کہ وہ باضابطہ طور پر منہ کی پیمائش کرے اور ریکارڈ کی کوشش کے لیے انہیں درکار ثبوت پیش کرے۔

دانتوں کے ڈاکٹروں نے پھر ان کا منہ چیک کیا اور ثبوت بھیجے کہ ان کا منہ کسی عورت کے حساب سے سب سے زیادہ چوڑا ہے۔

پیمائش کا جائزہ لینے کے بعد یہ پتہ چلا کہ میری کے منہ کا گیپ ناقابل یقین 7.59 سینٹی میٹر (2.98 انچ) تھا۔

میری نے اپنے منہ کے کھلنے کی پیمائش کرنے کے لیے ایک خاص ٹول استعمال کیا اور اس نے اوسط سائز 7.23 اور 7.33 سینٹی میٹر کے درمیان دکھایا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ رامسڈیل نامی ایک شخص کے پاس تھا جو اپنا مُنہ 6.52 سینٹی میٹر تک کھول سکتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں