بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

گجرات میں قتل کی گئی ننھی زہرا سے زیادتی کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات : سرائے عالمگیر قتل کی گئی 4 سالہ ننھی زہرا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں بچی سے زیادتی تصدیق کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ضلع گجرات تحصیل سرائے عالمگیر کے گاؤں کھوہار میں ایک ہفتہ پہلے چار سال کی معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کا واقعہ سامنے آیا۔

بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے، پولیس نے بتایا کہ بچی ٹیوشن پڑھنے جارہی تھی، ملزمان نے اغوا کے بعد زیادتی کی اور قتل کرکے لاش بوری میں بند کردی تھی۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا تھا کہ زیادتی اور قتل کے الزام میں پولیس نے تین ملزمان کو حراست میں لیا ہے اور ملزمان کے ڈی این اے پی ایس ایف اے کو بھیجے گئے ہیں، جن کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں : 4 سالہ ننھی زہرا اغوا کے بعد قتل

بچی کی والدہ نے انصاف کا مطالبہ کیا اور بتایا ہے کہ بیٹی تیرہ سال کی دعاؤں کے بعد پیدا ہوئی تھی جبکہ مقتولہ کے والد نے مطالبہ کیا کہ میری بچی کے قاتل کو فوری سامنے لایا جائے اور اسے سخت سزا دی جائے۔

واضح رہے پولیس نے بتایا کہ معصوم زہرا 5 جنوری کو مبینہ طور پر اغواء ہوئی اور 6 جنوری کو اس کی لاش ملی تھی، جس کے بعد انکشاف ہوا تھا کہ بچی کے ساتھ جنسی درندگی کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں