اشتہار

طوفان بیپر جوائے سے بھارتی گجرات میں معمولات زندگی مفلوج

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست گجرات میں طوفان بیپرجوائے سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں مکانات ڈوب جانے سے معمولات زندگی مفلوج ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بحریہ عرب سے اٹھنے والا طوفان بیپرجوائے نے بھارتی ریاست گجرات میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، طوفان سے مانڈوی گاؤں مکمل زیر آب آگئے، کئی مکانات ڈوب گئے جس کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہوگیا۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے بحالی کا کام جاری ہے، تاہم اب تک ایک ہزار سے زیادہ دیہات تاریخی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 12 گھنٹوں کے دوران یعنی آج (17 جون) دوپہر 12 بجے تک یہ مزید کمزور ہو کر ڈپریشن میں بدل جائے گا، سمندری طوفان بپرجوئے کے زیر اثر راجستھان کے کچھ علاقوں میں جمعہ کو شدید بارش ہوئی۔

بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راجستھان کے کچھ حصوں میں پیر تک بارش جاری رہے گی، محکمہ نے جالور اور باڑمیر کے لیے ’ریڈ‘ الرٹ جاری کیا ہے، جہاں 200 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بحیرہ عرب میں 10 دن سے زیادہ کا چکر لگانے کے بعد طوفان بپرجوائے نے جمعرات کو گجرات کے جاکھاؤ بندرگاہ کے قریب لینڈ فال کیا جس سے مغربی ساحلی ریاست کے کچھ اور سوراشٹرا علاقوں میں تباہی مچائی تھی اس واقعے میں 2 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں