جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

کالج کی طالبہ کو بلیک میل کرکے کئی ماہ تک زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست گجرات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں کالج کی طالبہ کو غیر اخلاقی ویڈیو کی بنیاد پر بلیک میل کرکے کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنانے کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گجرات کے ضلع بناس کانٹھا میں 20 سالہ کالج کی طالبہ نے 6 معلوم اور نامعلوم افراد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق طالبہ نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ پالن پور کے کالج میں داخلے کے ایک ماہ بعد ہی مقدمے میں نامزد ملزم وشال چوہدری نے 2023ء میں خاتون سے انسٹاگرام پر دوستی کی تھی۔

اسی سال نامزد ملزم نے لڑکی کو اپنے ساتھ ہوٹل میں ناشتے پر ملنے پر آمادہ کیا اور کھانے کے دوران کپڑوں پر کھانا گرادیا اور کپڑے صاف کرنے کے بہانے روم میں لے گیا۔

طالبہ نے کہا کہ جب میں کپڑے صاف کرنے کے لئے گئی تو ملزم وشال نے اس دوران میری غیر مناسب ویڈیو بنالی، طالبہ نے اس حرکت پر احتجاج کیا تو ملزم نے ویڈیو انسٹاگرام پر ڈالنے سمیت اُسے وائرل کرنے کی دھمکی دی۔

مقدمے کے متن کے مطابق وشال نے نومبر 2023ء سے فروری 2025ء کے درمیان اسی ویڈیو کی بنیاد پر مختلف مواقعوں پر مختلف مقامات پر خود اور اپنے دوستوں کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا۔

بھارت میں اسرائیلی خاتون سیاح سے اجتماعی زیادتی

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ طالبہ نے نئے مجرمانہ قوانین اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت متعدد مرتبہ زیادتی،مجرمانہ دھمکیوں اور فحش مواد کی اشاعت کی دفعات کے تحت کیس رجسٹرڈ کرادیا ہے، پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، جلد گرفتار کرلیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں