جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

میری شادی کیوں نہیں کراتے؟ سنگدل بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل

اشتہار

حیرت انگیز

احمد آباد: گجرات کے تاپی ضلع کے اچل تعلقہ کے سندر پور گاؤں میں سنگدل بیٹے نے اپنے باپ کو قتل کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شادی کے مسئلے کو لے کر بیٹے کی اپنے باپ سے تلخ کلامی ہوئی، جھگڑے کے باعث سنگدل بیٹے نے سوئے ہوئے باپ کو ڈنڈے سے حملہ کر کے موت کی نیند سلادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتول شیواجی وساوا اور ان کے 32 سالہ بیٹے ہرپال وساوا کے درمیان شادی کے معاملے پر لڑائی ہوئی، جس پر بیٹے نے انتہائی قدم اٹھایا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق 73 سالہ شیواجی وساوا کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قاتل کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم ہرپال وساوا اکثر اپنے والد سے جھگڑا کرتا تھا کہ میری شادی کیوں نہیں کرارہے، اس پر باپ کا کہنا تھا کہ پہلے کچھ کام کرلو، کھیت میں دھان کی فصل کاٹ لو، اس کے بعد میں شادی کرا دونگا۔

شیروں کی نقل و حرکت سے لوگ خوفزدہ، ویڈیو وائرل

ملزم نے اپنے والد کو اپنے پاس موجود لوہے کی سلاخ سے سر پر وار کر کے زخمی کر دیا۔ محلے کے چند افراد اسے اسپتال لے کر پہنچے، مگر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں