The news is by your side.

Advertisement

گجرپورہ اجتماعی زیادتی کیس: پولیس نے حساس اداروں سے مدد مانگ لی

لاہور : گجرپورہ میں تین بچوں کی ماں سے اجتماعی زیادتی کیس میں پنجاب پولیس نے حساس اداروں سے مدد مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے قریب گجرپورہ میں تین بچوں کی ماں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوا تھا، جس کی تحقیقات کے لیے پنجاب پولیس نے حساس اداروں سے مدد مانگی ہے۔

پنجاب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس ادارے اور ٹیمیں مشترکا طور پر ٹیکنیکل گراونڈ پر کام کریں گی، زیادتی کیس میں ٹریسنگ کےلیے پولیس کو کوئی بھی اہم نکتہ نہیں مل سکا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کی ٹیمیں ملزمان کو ٹریس کرنے میں مدد فراہم کریں گی۔

واضح رہے کہ گجرپورہ زیادتی کیس میں پولیس کی روایتی اورجدید طریقہ سے تفتیش جاری ہے، پولیس کی ٹیموں نے 3کھوجیوں کے ہمراہ جائے وقوعہ کے اطراف 5کلو میٹر کا علاقہ چیک کرکے مشتبہ پوائنٹس مارک کر لئے جبکہ مختلف شواہد پر پولیس نے سات مشتبہ افراد محمد کاشف، عابد، سلمان، عبدالرحمن، حیدر سلطان، ابوبکر، اصغر علی کو حراست میں لیا، جن کے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تحقیقات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جو تین دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں