ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

گجرپورہ زیادتی کیس: عابد کو پولیس نے گرفتار نہیں بلکہ پیش کیا ہے، والد کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گجرپورہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کے والد نے عابد ملہی کو خود گرفتار کروانے کا دعویٰ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرپورہ لنک روڈ اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کے والد کا ملزم کی گرفتاری سے متعلق بڑا سامنے آیا ہے، ملزم کے والد نے دعویٰ کیا ہے کہ عابد کو پولیس نے گرفتار نہیں کیا بلکہ اسے پیش کیا گیا ہے۔

ملزم کے والد اکبر ملہی کا دعویٰ ہے کہ عابد ملہی نے گھر آنے کی خواہش ظاہر کی تھی، جس پر میں نے اسے گھر مانگا منڈی بلاکر پولیس کو اطلاع دی۔

والد نے دعویٰ کیا کہ عابد کو خالد بٹ نامی مقامی شہری کی موجودگی میں پولیس کے حوالے کیا تھا۔

یاد رہے گذشتہ روز لاہور پولیس نے ملزم عابد ملہی تینتیس دن بعد مانگا منڈی سے گرفتار کیا تھا، سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر مانگا منڈی علی ٹاون ملزم کے والد کے گھر چھاپہ مارا جہاں سے ملزم عابد پولیس کے ہتھے چھڑگیا، جس کے بعد پولیس نے ملزم عابد ملہی کو سی آئی اے ماڈل ٹاون منتقل کردیا تھا۔

واضح رہے نو ستمبر کی رات ملزم عابد ملہی نے مبینہ طور پر گجر پورہ لنک روڈ پر بچوں کے سامنے ماں کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں