جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

گجرپورہ زیادتی کیس: مرکزی کرداروں کو قانون کے مطابق سزا ملے گی، شبلی فراز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ گجرپورہ زیادتی کیس کے ملزم کی گرفتاری پنجاب پولیس کی پیشہ وارانہ مہارت اور محنت کا ثبوت ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے گجرپورہ اجتماعی زیادتی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد گرفتار ہوچکا ہے اور مرکزی کرداروں کو قانون کے مطابق سزا ملے گی۔

شبلی فراز نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری پنجاب پولیس کی پیشہ وارانہ مہارت اور محنت کا ثبوت ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہمارا بنیادی فرض ہے اور آج کی گرفتاری اس ذمہ داری کی انجام دہی میں اہم قدم ہے۔

واضح رہے کہ لنک روڈ زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی پولیس کے لیے درد سر بنا ہوا تھا، پولیس کی ٹیمیں ملزم کی گرفتاری کے لیے متحرک تھیں متعدد مرتبہ چھاپے بھی مارے گئے تھے لیکن پولیس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آج جب فیصل آباد تاندلیاوالہ میں ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو ملزم وہاں سے فرار ہوگیا۔

پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کے ملزم عابد ملہی اپنے قریبی عزیز کے گھر مانگا منڈی میں آیا ہے،پولیس نے مانگا منڈی علی ٹائون میں چھاپہ مار کر ملزم عابد ملہی کو گرفتار کر لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں