بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

مبینہ پولیس تشدد سے ملزم کی ہلاکت: پولیس کا مظاہرین پرلاٹھی چارج

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ : مبینہ پولیس تشدد سے چوری کا ملزم دم توڑ گیا، ورثاء نے تھانے کے باہر احتجاج کیا، پو لیس نے مذاکرات میں نا کا می پرلا ٹھی چا رج کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانولہ میں انصاف مانگنے پر کینٹ تھانے کے باہر پولیس نے مظاہرین کی لاٹھی چارج سے تواضع کرڈالی۔ کینٹ پو لیس نے لیا قت مسیح کو تفتیش کیلئے ریما نڈ پر تھا نے لائی تھی جہاں وہ مبینہ پولیس تشدد سے دم توڑگیا۔

ملزم کو پی ٹی آئی رہنما ایس اے حمید کے گھر چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ واقعہ کیخلا ف لیا قت مسیح کے اہلخا نہ اور عزیز و اقارب تھا نہ کینٹ کے با ہر جمع ہو ئے ،مشتعل خواتین نے لیٹ کر جی ٹی روڈ کو بلاک کردیا۔

ورثاء کا کہنا ہے لیا قت مسیح پو لیس کے وحشیانہ تشدد کے باعث جان سے گیا۔ احتجاج کے دوران خواتین نے اہلکا روں کو دھکے دیئے اور تھانے کے دروازے پر اینٹیں بھی بر سائیں۔

ایس پی سٹی نے مظا ہرین کو منانے کی کوشش کی لیکن وہ نہ مانے، جس پر پو لیس نے لا ٹھی چا رج کر کے مظا ہرین کو منتشر کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں