بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

گوجرانوالہ، کوسٹر نالے میں جاگری، بچی سمیت 4 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجراانوالہ میں کوسٹر نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں بچی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز غلام فرید کے مطابق گوجرانوالہ وزیر آباد گیمن پل کے قریب مسافر کوسٹر نالے میں گرنے سے ڈوب کر ایک سالہ بچی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے، متاثرہ افراد شادی کی تقریب سے گجرات سے سیالکوٹ جارہے تھے۔

حادثے میں جاں بحق ایک سالہ بچی کی شناخت ماریہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی 9 مسافروں کو ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کے بعد اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں 6 ایمبولینس، دو وائیکلز اور ایک واٹر ریسکیو وین حصہ لے رہی ہیں جبکہ مزید افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں ایک کی حالت تشویش ناک ہے، حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر میں دھند کی وجہ سے متعدد موٹرویز کو بند کردیا جاتا ہے اور ہائی وے حکام کی جانب سے مسافروں کو بلا ضرورت گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

دن اور رات کے اوقات میں شدید دھند کے پیش نظر حد نگاہ صفر ہوجاتی ہے اور ٹریفک حکام کی جانب سے فوگ لائٹس کے استعمال کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں