گوجرانوالہ میں بھکاری خاندان نے دادی کے چالیسویں پر بارہ ہزار سے زائد افراد کیلئے سواہ کروڑ روپے کا کھانا تیار کروادیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پوتے نے دادی کے ختم کی تقریب پر 12 ہزار سے زائد افراد کا کھانا بنوایا اس تقریب میں پورے پاکستان سے کنگرہ برادری کے لوگ میں شریک ہوئے ہیں۔
گوجرانوالہ کے بھکاری پوتے نے کہا کہ چالیسویں کی تقریب کا بجٹ سوا کروڑ روپے رکھا گیا تھا، کراچی پشاور سوات تک سے آنے والے لوگوں نے چالیسویں میں شرکت کی تھی۔
سیالکوٹ سے آئے باورچی نے اے آر وائی سے گفتگو میں کہا کہ 60 من مٹن پکانے کا آرڈر دیا گیا تھا، 10 دیگیں میٹھے چاول اور مربہ جات بھی بنائے ہیں۔