گوجرانوالہ : سادھوکی بیگ روڈ پردھند کے باعث کار نہر اپرچناب میں جا گری، حادثے میں ایک شخص کو بچالیا گیا جبکہ ایک ابھی لاپتہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں سادھوکی بیگ روڈ پر دھند کے باعث خوفناک حادثہ پیش آیا ، جہاں کار نہر اپرچناب میں جا گری۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور کار کو نہر سے نکالنے کے لئےکارروائی شروع کی ، ریسکیو ٹیموں نے نہر سے ایک شخص کوباہرنکال لیا جبکہ ایک لاپتہ ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ کارسوارافراد 80 لاکھ روپے لے کر جا رہے تھے، نہرمیں گری کارسےرقم نکال کرتحویل میں لےلی گئی ہے۔
دوسری جانب لاہور شہر میں دھند کے باعث ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پولیس وہیکلز کی فلیشرلائٹس چلتی حالت میں رکھی جائیں۔
شدید دھند کی وجہ سےشہرکےداخلی و خارجی راستوں پراضافی وارڈنزتعینات ہیں ، سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہری مدد ،رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن 15 پر کال کریں۔