گوجرانوالہ میں موٹرسائیکل سوار فیملی کو تیز رفتار ڈمپر نے کچل دیا، جس کے نتیجے میں ماں بیٹاجاں بحق جبکہ باپ دوبچوں سمیت شدید زخمی ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں ماں بیٹا جاں بحق جبکہ باپ دوبچوں سمیت زخمی ہوا ہے، حادثہ جنت ٹاؤن کے قریب پیش آیا، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل افراددوسری بائیک سے ٹکرانے پر گرے اور ڈمپر کی زد میں آگئے، ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔
اس سے قبل اوتھل کے قریب مسافر کوچ میں اچانک آگ لگ گئی تھی، جس میں تین افراد جل کر جاں بحق ہوگئے تھے، 8 مسافروں نے کود کر اپنی جان بچائی۔
بلوچستان کے علاقے اوتھل کے قریب مسافر کوچ کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، اس حوالے سے ریسکیو حکام نے بتایا کہ کوچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ میں حادثے کے وقت 28 مسافر سوار تھے، شعلے اتنے شدید تھے کہ شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی، کوچ میں سوار 8 افراد نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔
پنجاب میں طوفانی بارش سے تباہی، 8 افراد جاں بحق، 40 سے زائد زخمی
ریسکیو حکام نے بتایا کہ مسافر کوچ میں آگ لگنے سے 3 افراد جاں بحق اور 12زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس، امددی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔