منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

بیٹے کی شادی میں باپ نے ڈالرز کی بارش کردی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں بیٹے کی شادی میں صنعتکار باپ نے ڈالرز کی بارش کردی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کی ڈی سی کالونی کے رہائشی صنعتکار باپ نے بیٹے کی بارات میں ڈالرز لٹادئیے، مقامی افراد کے ساتھ باراتی بھی نوٹوں پر ٹوٹ پڑے۔

صنعتکار ثنا اللہ کے بیٹے کی بارات چندا قلعہ بائی پاس کے قریب میرج ہال پہنچی تھی جہاں دلہا کے والد، رشتے داروں اور دوستوں نے پاکستانی کرنسی کے ساتھ ساتھ ڈالرز بھی نچھاور کیے۔

مقامی افراد اور بچے ڈالرز اکٹھے کرنے میں مگن رہے جبکہ ڈالرز دیکھ کر بارات میں شامل مہمان بھی ڈالرز لوٹنے میں لگ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باراتیوں اور مقامی افراد کی جانب سے ڈالرز لوٹے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں