گوجرانوالہ کے علاقے اڑتالی ورکاں میں سابقہ رنجش پر فائرنگ کے نیتجے میں پانچ 5 افراد قتل کر دیے گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا، ملزم نے حویلی میں سوئے افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا، جاں بحق افراد میں عثمان ورک اس کے 2 گن مین اور ساتھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم عمران مقتول عثمان کا چچا ہے، عمران نشہ کرتا ہے اور اکثر لڑائی جھگڑے کرتا رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانگھڑ: ملزم نے گھر کے اندر فائرنگ کر کے بیوی اور داماد کو قتل کر دیا
10 روز قبل بھی ملزم نے خربوزوں سے لدھے ٹرک پر فائرنگ کی تھی، مقتول عثمان نے ٹرک پر فائرنگ اور لڑائی جھگڑوں پر ملزم کو ڈانٹا تھا، فائرنگ کے مقدمہ میں گرفتاری کے بعد ملزم ضمانت پر رہا ہو کر واپس آیا تھا۔